24 اپریل 2011 - 19:30

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو کے طیاروں نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کے باب العزیزیہ دفترپر بمباری کی ہے جس میں عمارت کی چھت منہدم ہوگئی ہے۔

ابنا: نیٹو کے طیاروں کی بمباری کے بعد تین ٹیلی ویژن سٹیشنوں کی نشریات منقطع ہو گئی ہیں۔
رات گئے ہونے والے دھماکوں کے بعد لیبین ٹیلی ویژن، جماھيريۃ اور شبابیۃ ٹیلی ویژن کی نشریات تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے بند رہیں۔
ادھر مصراتہ میں قذافی کے فوجیوں کی بمباری جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔